অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

اقل ترین تائیدی قیمت

کم ازکم سپورٹ پرائز (ایم ایس پی) حکومت ہند کی جانب سے مارکٹ میں مداخلت ہے تاکہ زرعی پیداوار کو بہت زیادہ قیمتوں میں کمی سے محفوط رکھا جاسکے۔ کمیشن فارایگری کلچرل کاسٹس اینڈپرائزس (CAC) کی سفارشات کی بنیاد پر بوائی کے موسم کی ابتداء میں متعدد فصلوں کے لیے حکومت ہند کی جانب سے منیمم سپورٹ پرائز کا اعلان کیا جاتا ہے۔ پیداواری سال کے دوران بہت زیادہ پیداوار کی صورت میں قیمتوں کو بہت زیادہ گرنے سے بچانے اور کسانوں کو محفوظ رکھنے کی غرض سے طئے شدہ قیمت ایم ایس پی ہوتی ہے ایم ایس پی حکومت کی جانب سے انکی پیداوار کیلے ایک گیارنٹی قیمت ہوتی ہے۔ ہنگامی پیداوار اور مارکٹ میں بدنظمی کے سبب ایم ایس پی سے کم مارکٹ قیمت ہونے پرحکومتی ایجنسیاں کسانوں کی مکمل فصل اعلان کردہ ایم ایس پی پرخریدلیتی ہیں۔

ایم ایس پی کا تاریخی پس منظر

فصلوں کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ کے مقابلہ میں زرعی پیداوار کو انشورنس فراہم کرنے کی ہدایات حکومت کی پرائزسپورٹ پالیسی دیتی ہے۔ کم ازکم گیارنٹیڈ قیمتیں اسطرح طئے کی جاتی ہیں کہ انکے نتیجہ بازار قیمت نہ جانے پائے 1970 کی دہائی تک حکومت نے دوطرح کے انتظامی قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔

  • مینیمم سپورٹ پرائز(MSP)
  • پروکیورمینٹ پرائزس

ایم ایس پی فلور قیمتوںکی حیثیت رکھتا تھا اور کاشت کاروں کیلے سرمایہ کاری کے فیصلوں پر طویل مدتی گیارنٹی کی حیثیت سے حکومت طئے کرتے تھی اس یقین دہانی کے ساتھ انکی پیداواروں کی قیمت حکومت کی طئے شدہ قیمت سے نیچے گرنے نہیں دی جائیگی۔ یہاں تک کہ پھر پیداوار کی صورت میں بھی پروکیورمینٹ پرائزس خریف اور ربیع کے اناجوں کی قیمتیں تھیں جس پر اناج گھریلو سطح پر سرکاری ایجنسیاں (جیسے FCI) ' PDS کے ذریعہ فراہم ہوتا تھا۔ اسکا اعلان کٹائی کے آغاز کے فوری بعد ہوجاتا تھا۔ عموماً پروکیورمینٹ قیمت کھلے مارکٹ سے کم اور ایم ایس پی سے زیادہ ہوتی تھی ،دھان کے معاملہ میں بھی یہی دوسرکاری قیمتوں کی پالیسی کچھ تبدیلیوں کے ساتھ 1973-74 تک جاری رہی۔ گیہوں کے معاملہ میں یہ 1969 میں منقطع کردی گئی اسکے بعد 1974-75میں MSP ختم کرنے کے شدیدمطالبہ پر موجودہ نظام سامنے آیا جسمیں دھان کے لیے قیمتوں کےصرف ایک سیٹ اعلان کیا جاتا ہے اور دیگر خریف کی فصلوں اور گیہوں کو بغیر اسٹاک آپریشن کیلے پروکیور کیا جاتا ہے۔

ایم ایس پی کیلے عزم

کم ازکم سپورٹ قیمتوں کی سطحوں کے تعلق سے سفارشات اور دیگر غیر قیمتی اقدامات کی تیاری کیلے کمیشن مخصوص پیداوار یا پیدوار کے گروپ کی معاشیات کے پورے اسٹرکچر کے ہمہ گیر پہلوکے علاوہ کمیشن درج ذیل پہلووں پر بھی غور کرتا ہے۔

  • پیداوار کی قیمت
  • ان پٹ قیمتوںمیں تبدیلی
  • ان پٹ آوٹ پٹ قیمت کی تعدیل
  • بازار قیمت کے رجحانات
  • ڈیمانڈ اور سپلائی
  • انٹرکراپ پرائز تعدیل
  • صنعتی کاسٹ اسٹرکچر پراثر
  • کاسٹ آف لیونگ پر اثر
  • عمومی پرائرلیول پراثر
  • بین الاقوامی قیمت کی حالت
  • کسانوں کی جانب سے ادا کی گئی اور کسانوں کی حاصل کی گئی قیمتوں میں تعدیل
  • اثرات اور رعایت کے لیے مضمرات کمشین دونوں مائکرولیول ڈاٹا اور ضلع ریاست اور ملک کی سطح پر مجموعات کا استعمال کرتی ہے۔ کمیشن کی جانب سے استعمال کردہ ڈاٹا/انفارمیشن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • فی ہیکٹر فصل /کاشت کی قیمت اور ملک کے مختلف علاقوں میں قیمتوں کااسٹرکچر اور اسمیں تبدیلیاں
  • ملک کے ملک علاقوں میں فی کونٹل پیداوار کا خرچ اور اسمیں تبدیلیاں
  • متعدد ان پُٹس کی قیمتیں اور اسمیں تبدیلیاں
  • پیداواروں کی مارکٹ قیمتیں اور اسمیں تبدیلیاں
  • کسانوں کے ذریعہ فروخت کردہ اشیاء استعمال کی قیمتیں اور وہ جوانکی جانب سے خریدی گئیں اور اسمیں تبدیلیاں
  • سپلائی سے متعلق معلومات، رقبہ، کاشت اور پیداوار، درآمدات، برآمدات اور گھریلو دستیابی اور ھکومت/پبلک ایجنسیوں یا انڈسٹری کے پاس ذخیرہ
  • ڈیمانڈ سے متعلق معلومات ، پر کپیٹا استعمال ، پروسسنگ انڈسٹری کے رجحانات اور گنجائش
  • بین الاقوامی مارکٹ میں قیمتیں اور اسمیں تبدیلیاں دنیا کے بازاروں میں طلب اور فراہمی کی حالت
  • فارم پروڈکٹس کی مصنوعات جیسے شکر، گڑ، خوردنی ، غیر خوردنی تیل اور کپاس ،صوت، جوٹ کی حالیہ قیمتیں اور ان میں تبدیلیاں
  • زرعی مصنوعات کی پروسسنگ کا خرچ اور اسمیں تبدیلیاں
  • مارکٹنگ، اسٹوریج، حمل ونقل، پروسسنگ، مارکٹنگ سروس ٹیکس/فیس کے اخراجات اور مارکٹ میں کام کرنے والوں کے مارجن
  • میکرو اکنامک متغیرات جیسے قیمتوں کی عمومی سطح، کنزیومر پرائز انڈائس اور وہ جو مانیٹری اور مالی عوامل کی عکاسی کرتے ہیں۔
  • مآخذ:۔فارمسرپورٹل (کسانوں کا پورٹل)

    فصلیں جنکے لیے ایم ایس پی کا اعلان کیا جاتا

    فی الحال 25اشیائے استعمال کیلے ایم ایس پی کا اعلان کیا گیا ہے جو درج ذیل ہیں۔

  • اناج (7) دھان، گیہوں، جو، جوار، باجرہ، مکئی اور راگی
  • دالیں (5) چنا، تور/ارہر، منگ، اُڑت اور مسور
  • تلھن (8) منگ پھلی، تل/سرسوں ، توریہ، سویا بین، سورج مکھی کے بیج ، تل، کسم کے بیج اور کسنجد {تل}
  • کھوپرا
  • خام کپاس
  • خام جوٹ
  • گننا
  • ورینیا فلوکیورڈ تمباکو

اشیاء

قسم

ایم ایس پی 2015-16روپے فی کنٹل

ایم ایس 2016-17روپے فی کنٹل

پچھلے سال کے مقابلہ اضافہ روپے فی کنٹل

خریف کی فصلیں

 

 

 

دھان

کامن

1410

1470

60

 

گریڈA

1450

1510

60

جوار

ہائیریڈ

1570

1625

55

 

مالڈانڈی

1590

1650

55

باجرہ

 

1275

1330

55

مکئی

 

1325

1365

40

راگی

 

1650

1725

75

تور

 

4625

5050

425

مونگ

 

4850

5225

375

اُڑت

 

4625

5000

375

کپاس

میڈیم اسپیشل

3800

3860

60

 

لمبے اسپیشل

4100

4160

60

منگ پھلی

4030

4220

190

سورج مکھی کے بیج

3800

3950

150

سویا بین ۔ کالے

2600

2775

175

زرد پیلے

4700

5000

100

کنجد (تل)

3650

3825

300

ربی کی فصلیں (2016-17میں مارکٹ میں آئیں گی)

گیہوں

1525

1625

100

جو

1225

1325

100

چنا

3500

4000

500

مسور

3400

3950

550

سرسوں

3350

3700

350

کسم

3300

3700

400

دیگر فصلیں

کھوپرا (پسا ہوا)

5950

6500

 

بال( ثابت)

6240

6785

 

ڈی ہکڈناریل

1425

1760

 

جوٹ

 

3500

 

گنا

 

230

 

اضافی بونس 50روپے فی کنٹل ایم ایس پی پر قابل ادائیگی ہوگا۔
Staple length (mm) of 24.5-25.5 and micro naire ralue of 4.3-51
Staple length (mm) of 29.5-30.5 and micro naire ralue of 3.5-43
اضافی ترغیب (انسٹیو) 500روپے فی کنٹل پروکیورمینٹ ایجنسیوں کو فروخت کی گئی۔ تور، اُڑت اور مونگ پر کٹائی/آمد کے دو ماہ کے وقفہ کے دوران ہی قابل ادائیگی ہوگی۔
شفاف اور قابل منافع قیمتی (فیسر اینڈری میونرئیوقیمت)

2015-16 سیزن کے دوران شکر کی ملوں کی جانب سے قابل ادائیگی فیسر اینڈ ری میٹیو 230/- روپے فی کنٹل طے کی گئی ہے یہ بنیادی ایکوری ریٹ 9.5 فیصد سے جڑی ہے اس سطح سے اوپر 0.1 فیصد ہائینٹ اضافہ کے لیے فی کنٹل 2.42 پریمیم ہوگا۔

متعلقہ ذرائع

مآخذ : ۔ نارمسرپورٹل, مرکزی بجٹ پورٹل, ارتھ پیڈیا

Last Modified : 4/10/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate