سال کے 365 یوم چوبیسوں گھنٹے، خطرہ میں رہ رہے بچوں کیلئے چائلڈ لائن مددگار، دوستانہ'دی دی' اور رحم دل 'بھیا' دستیاب ہے۔
ایسافون نمبر جو ہندوستان بھر کے لاکھوں بچون کے لیے امید کی کرن ہے۔ چائلڈلائن ہندوستانی کی اولین 24 گھنٹے مفت ایمرجنسی فون سروس ہے جو ضرورت مند بچوں کی مدد اور تعاون کے لیے دستیاب ہے۔
اگر آپ توجہ کے طالب نوجوان یا بچہ ہیں، آپ 1098 ڈائل کرسکتے ہیں ایسا ٹول فری نمبر جس سے ہماری خدمات تک رسائی ممکن ہے ہم نہ صرف بچہ کی ایمرجنسی ضروریات کی تکمیل کرتے ہیں بلکہ انہیں طویل عرصہ پر محیط دیکھ بھال اور بازآبادکاری سے بھی جوڑتے ہیں اس تاریخ تک ہم اسطرح کے کالس کے ذریعہ ملک بھر میں تین ملین سے زائد بچوں سے جڑچکے ہیں
چائلڈلائن حکومت ہند کی وزارت ترقی خواتین واطفال، محکمہ مواصلات، اسٹریٹ اینڈ کمیونٹی یوتھ، غیر سرکاری تنظیموں، تعلیمی اداروں، کارپوریٹ طبقہ اور فکر مند افراد کو ساتھ آنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔
چائلڈ لائن حکومت عام طور پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم ہے لیکن اسکی خصوصی توجہ ایسے بچے جنھیں تحفظ، دیکھ ریکھ کی ضرورت بالخصوص زیادہ خطرہ سے دوچار بچوں پر ہے جسمیں شامل ہیں:
چائلڈ لائن کے قیام کے پیچھے کارفرما نصب العین ایک بچہ دوست (چائلڈ فرینڈلی) ملک جو تمام بچوں کے حقوق کی حفاظت کا ضامن ہو۔
چائلڈ لائن کی سرگرمیوں میں شامل ہیں:
حکومت ہند نے بچہ کے حقوق پراسکے رخ کو چائلڈ لائن کے ذریعہ واضح کیا ہے۔ بچوں سے متعلق مسائل پر کام کررہی غیر سرکاری تنظیموں سے ضرورت مند بچوں کو جوڑنے کا ایک پلیٹ فارم چائلڈ لائن فراہم کرتی ہے ۔چائلڈ لائن کی کوشش ہے کہ دیکھ ریکھ اور حفاظت کے ضرورت مند بچوں تک اسکی خدمات کی رسائی ہوسکے اور انہیں ان سے واقفیت حاصل ہوسکے جوکہ بچہ دوست جب کبھی بھی انہیں ضرورت ہواسوقت دستیاب خدمات ہیں جوانہیں متاثر کرنے والے فیصلوں میں شمولیت پر ہمت افزائی کرتی ہے۔
سڑکوں پر پلنے والے بچون کیلئے ملک کی اولین ٹول فری ٹیلی ہیلپ لائن اب نیشنل پروٹیکشن سروس بن چکی ہے جو ہندوستان کے 291 شہروں میں سرگرم ہے مارچ2013 تک 17 سالوں کے دوران ملک بھر سے تحفظ اور دیکھ بھال کے خواہاں 27 ملین کال چائلڈلائن کو موصول ہوئے ہیں۔
مآخذ:۔ http://www.childlueindia.org
Last Modified : 4/9/2020