অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

108 ایمرجنسی ریسپانس سروس

108خدمات

108خدمات

1-0-8ایک ایمرجنسی ریسپانس سروس ہے جو 24x7دستیاب ہے۔ طبعیت کی خرابی، پولس اور آگ وغیرہ ایمرجنسی کی صورت میں اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ سروس آندھرا پردیش ، گجرات، اتراکھنڈ، گوا،تمل ناڈو، کرناٹک، آسام، میگھالیہ، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ،اتر پردیش، راجستھان، کیرالہ اور دو مرکز کے زیر انصرام علاقوں دادرانگر حویلی اور دمن اور دیو میں دستیاب ہے اسکی اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ یہ 24 گھنٹہ اور ساتوں روز دستیاب ہے۔ لینڈ لائن اور موبائیل سے اس ٹول فری نمبر پر کال کیا جاسکتا ہے۔ اوسطاً 18 منٹ میں ایمرجنسی خدمات آپ تک پہنچتی ہے۔

108 درج ذیل مقاصد کے لیے ڈائل کیا جاسکتا ہے

  • کسی کی جان بچانے کے لیے
  • جرم ہونے کی اطلاع دینے کے لیے
  • آگ کی اطلاع دینے کے لیے

ایمرجنسی کی اقسام

میڈیکل ایمرجنسیاں

پولس ایمرجنسیاں

فائر ایمرجنسیاں

شدید زخم

ڈکیتی، چوری، لوٹ مار

جلنا

دل کا دورہ

سرراہ جھگڑا

آگ بھڑک اٹھنا

تنفس سے متعلق

ملکیت سے متعلق تنازعہ

صنعتی آگ

ذیابطیس

خود سے پہنچائے گئے نقصانات

 

زچگی ، نوزائیدہ ، بچوں

خودکشی کی کوشش

 

دماغی خلل کا دورہ

ڈاکہ، جھگڑا

 

بے ہوشی

غائب ہونا، اغواء

 

حیوانوں کے ذریعہ ایزاء{کاٹنا}

ٹریفک کا مسئلہ

 

تیز بخار

ٹریفک جام یا ریلیاں ،راستہ روکو

 

انفیکشن

فسادات وغیرہ

 

ایک سنگین مسئلہ نہیں ہے جب 1-0-8 ، اس تحقیقات کے نمبر نہیں ہے یا معلومات جمع کرنے کے لئے . کھیل بلا نہیں کے لئے ایک سنگین وجہ 1-0-8 ڈائل بلاک کیا جا سکتا ہے اور ایک قیمتی زندگی ہو سکتا ہے . آپ نے غلطی سے 1-0-8 ڈائل کے طور پر ، اس وقت afysrap سے الگ ہونے کا کہنا ہے کہ نہیں rhyyyjb کہ ہمیں پر چپکے نہیں .

GVK-EMRI

{ایمرجنسی مینجمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ} ہندوستان کا ایک نامور ایمرجنسی مینجمنٹ خدمات کا ادارہ ہے۔ منافع نہ کمانے والے پروفیشنل آرگنائزیشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ پر کام کر رہا GVK-EMRI ہندوستان کا سب سے بڑا پروفیشنل ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کا ادارہ ہے۔

1-0-8 ایمرجنسی سروس کے ذریعہ GVK-EMRI طبی ، پولس اور آگ سے متعلق خدمات فراہم کرتی ہے۔

اسٹیٹ آف آرٹ ایمرجنسی کال ریسپانس سینٹرس کے ذریعہ فراہم کی جانے والی یہ ایک مفت خدمت ہے اور آندھرا پردیش ، گجرات، اتراکھنڈ، گوا، تمل ناڈو، کرناٹک، آسام، میگھالیہ، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ، اترپریش، راجستھان، کیرالہ اور 2 مرکز کے زیر انصرام علاقوں وادرانگر مویلی اور دمن ودیومن 996 ڈراپ بیک ایمبولنس کے بشمول 7016 ایمبولنس رکھتی ہے۔ سالانہ 30 ملین ایمرجنسی کے مواقعوں پر ریسپانس اور ایک ملین زندگیاں بچانے کے حدف کے ساتھ جی وی کے ای ایم آرآئی اب دیگر ریاستوں میں بھی اپنی خدمات کی توسیع کیلئے کوشاں ہے۔تحقیق اور تجزیہ پر زیادہ توجہ کے ساتھ GVK-EMRIکا منصوبہ ہے کہ تمام ایمرجنسی خدمات کو توسیع دی جائے تاکہ افراد کی پریشانیاں کم سے کم ہو۔

GVK-EMRIکی ہندوستان میں رسائی

15 اگست 2005 کو حیدرآباد میں 108 ایمرجنسی ریسپانس کے لانچ ہونے کے بعد GVK-EMRاب فی الحال ریاست آندھرا پردیش میں 802 ایمبولنس کے ساتھ روزآنہ 3500 ایمرجنسی کال آٹینڈ کررہی ہے۔ ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، کرناٹک، آسام، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، گجرات، اتراکھنڈ، اترپردیش، راجستھان کیرالہ اور 2 یونین ٹیرئیریز دادرانگر حویلی اور دمن اور دیومیں فی الحال GVK-EMRکام کررہی ہے۔

مختلف ریاستوں میں تقسیم کردہ ایمبولنس

 

نمبر شمار

ریاست

تعداد

1

آندھراپردیش

802

2

گجرات

671

3

اتراکھنڈ

245

4

گوا

33

5

تمل ناڈو

638

6

کرناٹک

517

7

آسام

899

8

میگھالیہ

47

9

مدھیہ پردیش

604

10

ہماچل پردیش

174

11

چھتیس گڑھ

540

12

اترپردیش

1194

13

راجستھان

592

14

کیرالہ

43

15

دادرا ا ورنگر حویلی اور دیواینڈ دس 13{بشمول بوٹ ایمبولنس}

ایمرجنسی کی صورت میں والینٹرس (VOICE)

رضاکاری ایک بڑا اقدام ہے جو GVK-EMRنے اٹھایا تاکہ کوئی بھی ایمرجنسی کی اطلاع نہ چوکنے پائے۔ 1-0-8 سروسس کے متعلق سے معلومات اور ضروری علم پہنچانے کیلئے GVK-EMR رضاکاروں کا تعاون حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ رضاکار درج ذیل محاذوں پر تعاون دے سکتے ہیں۔

  • جن کی ٹیلی فون تک رسائی نہیں ہے کی مدد کیلئے ایمرجنسی کی اطلاع دینا۔
  • مبولنس پہنچے تک ضرورت مند کو مدد فراہم کرنا۔
  • ضرورت مند/متاثر فرد کے ساتھ اسپتال جانا اور نامعلوم کے ریفرل کے طور پر کام کرنا۔
  • متاثرہ فرد کو اس مقام تک پہنچانا جہاں سے اسے ایمبیولنس لے سکے یا پھر متاثرہ شخص کو ایمبولنس کی عدم فراہمی یا مشغولیت کے سبب بالراست اسپتال منتقل کرنا۔

GVK-EMRI کی توقعات

پہلے فریق کے طورپر:۔ متاثرہ شخص کو ماقبل اسپتال دیکھ بھال فراہم کرنا مثال کے طورپر اگر ایک والینٹرڈاکٹر ہے، میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں وہ ایمبولنس کے مقام پر پہنچنے سے قبل ماقبل اسپتال دیکھ بھال فراہم کرسکتا ہے۔

شریک کے طور پر:۔۔ رضاکار متاثرہ فرد کے ساتھ ایمبولنس میں یا اسپتال جاسکتا ہے۔

پائلیٹ {ڈرائیور} کے طور پر:۔ رضاکارانہ طور پر گاڑی چلاکر یا GVK-EMRایمبولنس میں ناگزیر حالات یا اچانک بیماری کے سبب فیلڈ اسٹاف نہ ہونے پر رضاکار اپنی خدمات بہم پہنچاسکتا ہے۔

سواری کے میکانک کے طورپر: GVK-EMRI نیٹ ورک کی سواریوں کی سروسنگ یا بڑی اور چھوٹی درستگیوں کو انجام دیتے ہوئے رضا کار میکانک کے طور پر خدمات فراہم کرسکتا ہے تاکہ ایمبولنس کی خدمات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔

مآخذ : GVK EMRI

Last Modified : 3/16/2020© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate