অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

اونچائی سے ہونے والی تکلیف

کیوں ہوتی ہے اونچائی سے تکلیف

10،000 فٹ سے زیادہ اونچائی پر ہوا کی کثافت بہت کم ہوتی ہے اور آکسیجن بھی کم ہوتی ہے۔ اس سے تھوڑی یا زیادہ بیماری ہو سکتی ہے۔

اونچائی سے عام تکلیف

یہ اونچائی پر پہُنچنے کے بعد پَہلے دن سے یا 3 سے 4 دنوں کے بعد شروع ہوتی ہے۔ اِس میں سر کے اَگلے اَور کنپٹّی والے حصوں میں پھٹنے جیسا درد ہوتا ہے۔ کبھی کبھی یہ آرام کرنے سے ٹھِیک ہو جاتا ہے اَور باہر نِکلنے سے بڑھ سکتا ہے۔ کئی بار یہ گھنٹوں تَک ہوتا رہتا ہے۔ اِس کے ساتھ نیند نہ آنا، اُلٹی، سانس پھُولنے وغیرہ کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے۔ اِس کے لِئے سب سے آسان علاج آرام کرنا اَور ایسپرین لینا ہے۔ زیادہ تر لوگ کچھ دنوں میں ٹھِیک ہو جاتے ہیں۔ 2 4 دِنوں میں جسم کو کم آکسیجن میں رہنے کی عادت پڑ جاتی ہے۔

اونچائی سے ہونے والی سنگین تکلیف


اِس کو اونچائی سے ہونے والا ایڈیما کہتے ہیں۔ یہ اونچائی پر پہُنچے نَئے لوگوں کو یا پھِر اچانک اونچائی پر چڑھ جانے پر ہوتا ہے۔ اِس میں سینہ میں جماؤ ہو جاتا ہے جِس سے سانس لینے میں پریشانی، کف کے ساتھ کھانسی اَور دھڑکن بڑھنے کی شکایت ہوتی ہے۔ علامات کو تیار ہونے میں ایک ہفتے تَک کا وقت لگتا ہے۔
علاج میں بیمار شخص کو نیچے واپس لے جانا، آکسیجن دینا اَور فیوروسیمائڈ کے اِنجیکشن دینا شامل ہے۔ اَگر آکسیجن میسّر نہ ہو تو نِفیڈِپِن کا ایک کیپسول دیا جا سکتا ہے۔ جو بھی مُمکِن ہو کریں اَور بیمار شخص کو جلدی سے جلدی ہسپتال پہُنچائیں۔
اونچائی کا اثر 2700 میٹریعنی تقریباً 8000 فٹ پر شروع ہوتا ہے۔ یہاں آکسیجن کی کمی، ہوا کا کم دَباؤ، اَور ٹھنڈ اِن تینوں کا ضمنی اثرات ہوتا ہے۔ الٹراوائلیٹ یعنی بالائے بنفشی شعاع بھی یہاں زیادہ مقدار میں ہوتے ہے۔ اِس سے چمڑی پر اثر ہوتے ہے۔ لیکِن اونچائی کا اہم ضمنی اثرات آکسیجن کی کمی سے ہوتا ہے۔
5500 میٹر یعنی لتقریباً 14000 فٹ کے اوپر یہ ضمنی اثرات اَور گَہرے ہو سکتے ہے۔ جسم اونچائی کو آہستہ آہستہ سہ لیتا ہے، اَور اِس کے لِئے جسم میں کچھ تبدیلی ہو جاتی ہے۔ لیکِن اس لئے کچھ دن وقت دینا پڑتا ہے۔

ماخذ : ہندوستانی صحت

Last Modified : 10/25/2019



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate