অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

ٹی. بی. یا تپ دق

تعارف

  • پھیپھڑوں کا ٹی. بی. لَمبے وقت تَک رہنے والا ایک چھُتہا بیماری ہے ۔
  • زیادہ تر یہ بیماری پندرہ سے پینتیس سال کے لوگوں میں ہوتی ہے ۔
  • کمزور ، بَدپَروردَہ لوگ جو ٹی. بی. کے مریض کے ساتھ رہتے ہیں اُن میں یہ بیماری جلدی لگتی ہے ۔
  • تپ دق علاج سے ٹھِیک ہو سکتا ہے ، لیکِن جانکاری کی کمی سے پانچ لاکھ لوگ ایسی بیماری سے مر جاتے ہیں ۔
  • ضروری ہے شروع کے دنوں میں ہی علاج شروع ہو جائے ۔

ٹی بی کے علامات

  • تین ہفتے تَک بلغم کے ساتھ یا بغیر بلغم کے کھانسی آنا
  • مسلسل وزن کم ہونا اَور کمزوری بڑھنا
  • کھانسی میں تھُوک یا بلغم کے ساتھ خون نِکلنا
  • دو ہفتے سے زیادہ بخار آنا شام کو بخار جو رات کو پسینہ آنے پر اُتر جاتا ہے ۔
  • سینہ یا پیٹھ کے اُوپری حصے میں درد ۔

سنگین ٹی بی کی علامات

  • سانس لینے میں پریشانی
  • اچانک سانس رُک جانا
  • پِیلی ، لال رنگ کی چمڑی
  • آہستہ آہستہ وزن کی واردات
  • سنگین سر کا درد
  • دورے اَور بے ہوشی
  • آخر میں موت

بچّوں میں ٹی۔ بی۔ کی علامات

  • ٹی. بی. والے بچّوں میں نہ کھانسی ہوتی ہے نہ رات کا بخار
  • اَچھے کھانے مِلنے کے بعد بھی وزن گھٹتا رہتا ہے
  • اُن کو سانس لینے میں پریشانی بھی ہوتی ہے
  • گردن میں سوجن آ جاتی ہے
  • چمڑا کا رنگ ہَلکا ہو جاتا ہے
  • اکثر پھیپھڑے کا ٹی.بی. ہوتا ہے ، پَر جسم کے دُوسرے اعضأ کا ٹی. بی. بھی ہو سکتا ہے ۔
  • ہڈیاں ، جوڑ ، آنکھ ، گردہ ، چمڑا کا بھی ٹی. بی. ہو سکتا ہے ۔

دھیان دینے والی باتیں

  • دواؤں کو ڈاکٹر کے نُکسے کے مطابق ہی کھائیں
  • کم از کم دو دواؤں کا ایک ساتھ لینا ضروری ہوتا ہے
  • ٹی. بی. کے جراثیم جلدی نہیں مرتے
  • لَمبے وقت کے علاج کے بعد ہی آہستہ آہستہ وہ مرتے ہیں
  • پُورا علاج چھہ مہینے سے ایک سال تَک چلتا ہے
  • آرام اَور صحت مند کھانا ضروری ہے
  • ٹی۔ بی۔ وےہد چھُتہا ، آس پاس کسی کو نہ رہنے دیں
  • بچّوں کو ٹی۔ بی۔ کے ٹِکے جنم‌کے بعد ہی لگوا دیں
  • جسم کے دیگر حصے کے ٹی۔ بی۔ کا علاج بھی اسی طرح ہوتا ہے جیسا کی پھیپھڑے کی ٹی۔ بی۔


ماخذ: قربت،زیویئر معٕاشرتی خدمات ادارہ

Last Modified : 7/12/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate