অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

فٹنیس تندرستی

تعارف

فٹنیس یا تندرستی یہ اب زندگی کاایک نیا منتر ہے.۔ اس سے متعلق اپنی فیملی اور دوستوں میں بیداری لائیں۔ لیکن پہلے آپ کوخود فٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ تندرستی سے کئی بیماریاں ٹلتی ہیں اور زندگی کا صحیح لطف بھی اسی سے ملتا ہے۔
بچپن سے اس کی عادت ہونی چاہئیے۔ آپ خود سوچئے کہ آپ فٹ یا تندرست ہے یا نہیں۔ عمر اور کام کاج کے مطابق فٹنیس کے معنی بدلتے جاتےہیں۔ ہر ایک کھیل کے لئے فٹنیس کی الگ ضروریات ہوتی ہیں۔ فٹنیس کے لئے ہمیں الگ الگ ورزش ضروری ہے۔ عام طور پر ایسی ورزش کے لئے جسم میںسِمپیتھیٹک اعصابی نظام فعال ہوتاہے۔ اس کے سبب  ایک مستی کا تجربہ ہوتا ہے۔

ورزش کے وقت توانائی کا استعمال

  • ورزش کی شروعات میں تقریبا 10 سیکینڈ تک عضلات آکسیجن کے استعمال کے بغیر توانائی کے تیار ہونےکاذریعہ (اے ٹی پی اور پھر فاسفورس) سے توانائی استعمال کرتی ہیں۔ آکسیجن کے بغیر عضلہ کے اے ٹی پی- فاسفورس کے جلنے سے خوب سارا لیکٹک ایسڈ بنتا ہے۔ اس سے آدمی تھک جاتا ہے۔ کیوں کہ اس میں آکسیجن کی ضرورت نہیں پڑتی، اس کو اینروبک  ورزش کہتے ہیں۔ جب ہم بس پکڑنےکے لئے کچھ میٹر دوڑتے ہے تب یہی عمل ہوتا ہے۔
  • اس کے بعد عضلات اپنا گلائیکوجن استعمال کرتی ہیں۔ یہ ذریعہ تقریبا 2 منٹ تک جاری رہتاہے۔ جس میںزیادہ گلائیکوجن ہو، اس کا کام طویل چلتا ہے۔ اس کو بھی آکسیجن کی ضرورت نہیں پڑتی، اسلیے  اس کو اینروبک ورزش کہتے ہیں۔
  • اس کے بعد خون کے گلوکوز کا استعمال ہوتا ہے اور پھر آخر میں فیٹی ایسڈکا۔ کیوں کہ آکسیجن لگتا ہے، ورزش کے اس مرحلے کو ایروبیک-فروغ-ورزش کہتے ہیں۔ ایروبک ورزش سے کئی فوائد ہیں۔ یہ خاص کردل کے لئے مفید ہے۔

گلائیکوجن

با قاعدہ طور پر ورزش کرنے سے عضلہ کے اس گروپ کے گلائیکوجن ذرائع میں اضافہ ہوتا ہے۔ گلائیکوجن کا ذریعہ کلیجہ یعنی جگر میں بھی ہوتا ہے۔ عضلہ کا گلائیکوجن 2-3 منٹوں میں ختم ہونے پرجگر (لیور) گلائیکوجن کام میں آتا ہے۔ ایک تربیت یافتہ لمبی دوری کے رنر میں زیادہ مقدار میں گلائیکوجن ہوتا ہے۔ طویل وقت تک چلنے والی سرگرمی جیسے کہ میراتھن دوڑ میں، جسم میں جمع کردہ گلائیکوجن کم ہو جاتا ہے۔ گلائیکوجن بالخصوص شکرّ کےمادوں یعنی کہ کاربوہائیڈْریٹ سے بنتا ہے۔ 4 سے 5 دنوں کے آرام اور اچھا کھانا کھانے سے گلائیکوجن دوبارہ اکٹّھا ہو جاتا ہے۔

ذرائع : ہندوستان _صحت

Last Modified : 5/27/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate