অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

بھدراسن یوگ

کردار/رول

'بھدر' کا مطلب ہوتا ہے 'مناسب' یا 'خوبصورت'۔ یہ یوگ لمبے وقت تک دھیان/ میڈٹیشن میں بیٹھے رہنے کے لیے مناسب ہے اور اس سے جسم صحت مند اور خوبصورت رہنے کے سبب اسے بھدرآسن کہا جاتا ہے۔ بھدرآسن یوگ کو انگریزی میں 'گریسیئس پوز'  بھی کہا جاتا ہے۔ بھدراسن کئی طرح سے کیا جاتا ہے مگر ہم یہاں پر بھدراسن کے سب سے آسان اور  مفید طریقے کی معلومات دے رہے ہیں۔

بھدراسن یوگ کے طریقے

  • سب سے پہلے ایک یکساں  اور مسطح جگہ پر دری / چٹائی یا یوگ میٹ بچھا دیں۔
  • اب وجراسن میں بیٹھ جائیں۔
  • اب گھٹنوں کو جتنا ممکن ہو اتنا دور رکھیں۔
  • پیر کے پنجوں کو اس طرح رکھیں کے پیروں کی انگلیوں کا رابطہ زمین سے رہے اور کولہوں (ہپس) کو پنجوں کے درمیان زمین پر رکھیں۔
  • دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو نیچے کی طرف گھٹنوں پر رکھیں۔
  • جسم کو مستحکم اور سیدھا رکھیں۔ کمر-گردن سیدھی رہنی چاہئیے۔
  • اب ناک کے اگلے حصہ (فرنٹ) پر نظر مرکوز کریں۔
  • باقاعدہ سانس لیجیئے۔
  • بھدراسن کی مشق کرنے کے بعد 5 منٹ سانس لیں۔

بھدراسن کے فائدے

  • دھیان میں بیٹھنے کے لئے ایک مفید آسن۔
  • توجہ ارتکاز کی طاقت بڑھتی ہے اور دماغ تیز ہوتا ہے۔
  • دل کا تذبذب کم ہوتا ہے۔
  • تولیدی طاقت بڑھتی ہے۔
  • صلاحیّت ہضم ٹھیک رہتی ہے۔
  • پیر کی رگیں مضبوط ہوتی ہیں۔
  • سردرد، کمردرد، آنکھوں کی کمزوری، بےخوابی اور ہچکی جیسے مسائل میں راحت ملتی ہے۔


بھدراسن، یہ ایک بےحد آسان اور مفید آسن ہے۔ اگر آپ کو کوئی پیٹ کی بیماری ہے یا گھٹنوں کی تکلیف ہے تو ڈاکٹر یا یوگ ماہرین کی صلاح لےکر ہی یہ یوگ کریں۔ یوگ کرنے پر کوئی پریشانی ہونے پر ڈاکٹر / یوگ ماہرین کی صلاح لینی چاہئیے۔ یوگ مشق کا وقت آہستہ آہستہ بڑھایں۔
مصنف : ڈاکٹر۔ پریتوش ترویدی۔ ماخذ : نروگیکایا

Last Modified : 4/8/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate