ردار/رول
تریکوناسن یوگ کرتے وقت جسم کی شکل مثلث (Triangle) کے مانند ہونے کی وجہ سے اس کو تریکوناسن یوگ سہ زاویائی شکل کہا جاتا ہے۔ موٹاپے سے پریشان لوگو ں کے لئے یہ سب سے آسان اور مفید آسن ہیں۔ تریکوناسن یوگ کی باقاعدہ مشق کرنے سے آپ کے پیٹ، کمر، جانگھ اور چوتڑ پر جمی فاضل چربی کو آسانی سے گھٹایا جا سکتا ہے۔
تریکوناسن یوگ کا طریقہ
- دونوں پیروں کے درمیان 2 سے 3 فٹ کا فاصلہ چھوڑکر سیدھے کھڑے ہو جائے۔
- دائیں پیر (right leg) کو دائیں طرف موڑکر رکھے۔
- اپنے کندھوں کی اونچائی تک دونوں ہاتھوں کو بغل میں پھیلائے۔
- اب سانس لیں اور دائیں طرف (right side) جھکیں۔ جھکتے وقت نظر سامنے رکھیں۔
- دائیں ہاتھ سے دائیں پیر کو چھونے کی کوشش کریں۔
- بایاں ہاتھ (left hand) سیدھے آسمان کی جانب رکھیں اور نظر بائیں ہاتھ کی انگلیوں کی جانب رکھیں۔
- اب واپس سیدھی حالت میں لوٹکر دوسری جانب بھی ہاتھ بدلکر یہ مشق کریں۔
- ایسے کم سے کم 20 بار کریں۔
- جسم اٹھاتے وقت سانس اندر لیں اور جھکتے وقت سانس چھوڑے۔
تریکوناسن یوگ کے فائدے
- یہ آسن کرنے سے گردن، پیٹھ، کمر اور پیرکی رگیں مضبوط ہوتی ہیں۔
- جسم کا توازن ٹھیک ہوتا ہے۔
- ہاضمی نظام ٹھیک ہوتا ہے۔
- ایسیڈٹی/ تیزابیت سے چھٹکارا ملتا ہے۔
- فکر، تناؤ، کمر اور پیٹھ کا درد غائب ہو جاتا ہے۔
- پیٹ پر جمی فاضل چربی اور موٹاپا دور کرنے میں مددگار آسن مانا جاتا ہے۔
- جسم کو متناسب، مضبوط اور لچیلا بناتا ہے۔
تریکوناسن یوگ میں احتیاط
- لو بی پی، ہائی بی پی، مائگرین، دست، گردن اور پیٹھ کی چوٹ لگنے پر یہ آسن نہیں کرنا چاہئیے۔
- یہ آسن کرتے وقت سردرد، چکر آنا یا پیٹھ درد جیسے مسئلہ ہونے پر فوراً ڈاکٹر یا یوگ ماہرین کی صلاح لینی چاہئیے۔
- تریکوناسن یوگ کے اور بھی الگ قسم ہیں مگر یہاں پر ہم نے سب سے آسان اور مفید تریکوناسن یوگ کے طریقے کی معلومات دی ہیں۔
مصنف : ڈاکٹر۔ پریتوش ترویدی۔ ماخذ : نروگیکایا
Last Modified : 4/10/2020
0 ratings and 0 comments
Roll over stars then click to rate.
© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.