অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

دھیان


دھیان لگاتار مراقبہ  کا عمل  ہے۔

جسمانی حالت

کوئی بھی  دھیاناتمک آسن

مشق کے طریقے

  • پہلے پہل کسی بھی مراقبہ آسن  میں بیٹھ جائیں۔
  • ریڑھ کو بنا کسی قسم کی تکلیف دیے سیدھا رکھیں۔
  • ذیل کے مطابق حالت-علم  میں بیٹھیں
  • انگوٹھے  اور  شہادت کی انگلی کے سروں کو آپس میں ملائیں۔
  • دیگر تین انگلیاں سیدھی اور پرسکون حالت میں ہونی چاہئیے۔
  • تینوں انگلیاں ایک دوسرے کے اغل بغل ہوں اور وہ ایک دوسرے کو لمس کرتی ہوں۔
  • اوپر کی طرف کھلی ہوئی ہتھیلی کو گھٹنوں پر رکھیں۔
  • ہاتھوں اور کندھوں کو ڈھیلا اور ہلکا کر دینا چاہئیے۔
  • آنکھیں بند کرکے منھ کو تھوڑا اوپر کی جانب  اٹھاکر بیٹھ جائیں۔
  • منھ کو تھوڑا سا اوپر کی سمت  اٹھاکر حالت_ ارتکاز میں بیٹھ جائیں۔ بنا کسی پر خاص دھیان مرکوز کئے صرف اپنی ابروؤں کے درمیان ہلکا سا دھیان مرکوز کریں اور اپنی آتی-جاتی سانسوں کو محسوس کریں۔ سابق خیالات کو چھوڑنے کی کوشش کریں۔ پاکیزہ اور صاف خیال دل میں لانے کی کوشش کریں۔

ضروری باتیں

  • دھیان مشق کی ابتدائی حالت میں دل کو مسحور کرنے والی موسیقی بجائی جا سکتی ہے۔
  • جتنے زیادہ وقت تک ممکن ہو، اس حالت میں رکنا چاہئیے۔

نفع

  • دھیان  یوگ مشق  کا سب سے اہم جزو  ہے۔
  • یہ مشق کنندہ کو منفی جذبات سے دور رکھتا ہے، ڈر، غصہ، مایوسی، فکر دور کرتا ہے اور مثبت جذبات کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔
  • دماغ کو پر سکون اور  ساکت رکھتا ہے۔
  • مستقل مزاجی، یادداشت، خیالات کی وضاحت اور حوصلے کو بڑھاتا ہے۔
  • پورے جسم اور دماغ کو زیادہ  آرام دیتے ہوئے ان کو تروتازہ کرتا ہے۔
  • مراقبہ  ذاتی احساس کی طرف لے جاتا ہے۔


ذرائع : آیوروید، یوگ و قدرتی  علاج، یونانی،  ہومیوپیتھی (آیوش)،  وزرات، حکومت ہند۔

Last Modified : 4/10/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate