کردار/رول
سنہاسن کرتے وقت جسم کی شکل شیر/ لائن کے مانند ہونے کی وجہ سے اس کو شیر یا لائن پوز کہا جاتا ہے۔ سنہاسن یوگ کے اتنے فائدے ہیں کہ اس کو کل امراض شافی آسن بھی کہا جاتا ہے۔ اس آسن سے چہرے کی جھرّیاں دور ہوتی ہیں اس لئے اس کے اینٹی-ایجنگ خوبیوں کا فائدہ لینے کے لئے اس کو روز صبح ضرور کرنا چاہئیے۔
سنہاسن یوگ طریقہ
- سب سے پہلے ایک صاف اور مسطح جگہ پر ایک دری / چٹائی بچھا دیں۔
- اب وجراسن میں بیٹھ جایں۔
- اب گھٹنوں کو جتنا ہو سکے اتنا دوری پر رکھیں۔
-
- اب اپنے دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں کے درمیان اس طرح رکھیں کہ دونوں ہاتھوں کی انگلیاں آپ کے جسم کی طرف رہیں۔
- دونوں ہاتھوں کو سیدھا رکھ کر آگے کی طرف جھکیں۔
- سر کو پیچھےکی طرف رکھکر جتنا ہو سکے اتنا منھ کھولئیے۔
- زبان/ ٹنگ کو باہر نکالئے۔
- آنکھوں کو کھولکر درمیانی (دونوں بھووں کے درمیان پیشانی / فارہیڈ کے بیچ کی طرف دیکھیں۔
- اب ناک سے سانس اندر لےکر منھ سے آہستہ آہستہ آواز نکالتے ہوئے سانس باہر چھوڑیں۔
- صحتمند آدمی کو اسے 10بار روز کرنا چاہئیے۔ مریض آدمی کم سے کم 15 سے 30بار کریں۔
- اگر کسی وجہ سے آپ وجراسن میں نہیں بیٹھ سکتے ہیں تو اس آسن کو کرسی پر بیٹھکر بھی کر سکتے ہیں۔
- آسن کے آخرمیں پھر سے وجراسن میں تھوڑی دیر بیٹھ جائیں اور بعد میں 5 منٹ شواسن کریں۔
سنہاسن کے فائدے
- کان، ناک اور گلے کی بیماری سے متاثر انسانوں کے لئے یہ بہترین آسن ہے۔
- جو بچّے ہکلاکر بولتے ہیں انھیں یہ آسن ضرور کرنا چاہئیے۔
- اس آسن سے آواز میٹھی اور واضع ہوتی ہے۔
- دمے کے مریض میں یہ خاص مفید ہے۔
- جسم میں آکسیجن کا بہائو صحیح سے ہوتا ہے۔
- ریڑھ / سپائن لچیلی اور مضبوط ہوتی ہے۔
- منھ کی بدبو دور کرنے کے لئے یہ مفید آسن ہے۔
سنہاسن کے اور بھی کچھ دوسرے طریقے ہیں لیکن یہاں پر سب سے آسان اور مفید قسم کی معلومات دی گئی ہیں۔ سنہاسن کرنے کے ایسے تو کوئی خاص احتیاط نہیں ہے لیکن اگر یہ آسن کرتے وقت آپ کو اگر کوئی پریشانی ہوتی ہے تو یوگ معالج کی صلاح ضرور لینی چاہئیے۔
مصنف : ڈاکٹر ہریتوش ترویدی۔ ماخذ : نروگیکایا
Last Modified : 2/25/2020
0 ratings and 0 comments
Roll over stars then click to rate.
© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.