کردار
سنسکرت میں گیان کا مطلب ہوتا ہے-عقل مندی۔ گیان مدرا کا باقاعدہ مشق کرنے سے مشق گزار کی عقل مندی میں اضافہ ہو تا ہے اور اس لئے اس کو انگر یزی میں مدرا آف نالیج بھی کہا جاتا ہے۔ دھیان اور پرانایام کرتے وقت یوگ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کےلئے اس مدرا کا مشق کیا جاتا ہے۔
گیان مدرا کا طریقہ
- سب سے پہلے ایک صاف ستھری اور مسطح جگہ پر ایک دری / چٹائی یا یوگا میٹ بچھا دے۔
- اب سکھاسن، پدماسن یا وجراسن میں بیٹھ جائے۔
- گیان مدرا ہم کھڑے رہکر تاڑاسن میں یا چیئر پر بیٹھکر بھی کر سکتے ہیں۔ گیان مدرا کا زیادہ فائدہ حاصل کرنے کےلئے اس کو سکھاسن یا پدماسن میں بیٹھکر کرنا چاہئے۔
- اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھے اور ہاتھوں کی ہتھیلی اوپر کی طرف آسمان کے جانب ہونی چاہئے۔
- اب انگشت شہادت (انڈیکس فنگر) کو گول اکار موڑکر انگوٹھا (تھمب) کے اگلا حصہ کو لمس کرنا ہے۔
- دیگر تینوں انگلیوں کو سیدھی رکھنی ہیں۔
- یہ گیان مدرا دونوں ہاتھوں سے کرنا ہے۔
- آنکھیں بند کر کے باضابطہ سانس لیں۔
- آپ چاہیں تو ساتھ میں اوم کا تلفظ بھی ادا کر سکتے ہیں۔ دل سے سارے خیال نکالکر دل کو صرف اوم پر مرکوز کرنا ہے۔
- دن بھر میں کم از کم 30 منٹ سے 45 منٹ تک کرنے پر فائدہ ملتا ہے۔ ایک ساتھ اتنا وقت نہ ملنے پر آپ 10-10 منٹ کے 3 حصوں میں اس کا مشق کر سکتے ہیں۔
- ایسے تو اس مدرا کا مشق ہم کسی بھی وقت کر سکتے ہیں پر صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ مدرا کامشق کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔
گیان مدرا کے فوائد
- عقلمندی اور یاد داشت میں اضافہ ہوتا ہے۔
- مستقل مزاجی بڑھتی ہے۔
- جسم کے مدافعتی نظام کی طاقت کوبڑھاتا ہے۔
- گیان مدرا کا باقاعدہ مشق کرنے سے سارے دماغی خرابی کی شکایت جیسے غصہ، ڈر، غم، حسد وغیرہ سے چھٹکارا ملتا ہے۔
- دھیان / میڈیٹیسن کرنے کے لئے لائق مدرا ہے۔
- خود شناسی کی حصولیابی ہوتی ہے۔
- دل کو امن و سکون حاصل ہوتا ہے۔
- بےخوابی، سردرد اور مائگرین سے متاثر لوگو کے لئے مفید ہے۔
- گیان مدرا سے قوت تنفس میں اضافہ ھو تا ہے اس لئے اس کو ہوا وردھک مدرا بھی کہا جاتا ہے۔ جوڑوں کےدرد والے لوگو ں کے لئے اس کا مشق محدود دائرے میں کیا جانا چاہئے
مصنف : ڈاکٹر. پریتوس ترویدی ماخذ : نروگیکایا
Last Modified : 4/9/2020
0 ratings and 0 comments
Roll over stars then click to rate.
© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.