کردار
ہلاسن کرتے وقت جسم کی شکل، کسانوں کے ذریعے زمین جوتنے کے لئے استعمال میں لائے جانے والے اوزار ' حل ' کے مانند ہونے کی وجہ سے اس آسن کو ہلاسن یہ نام دیا گیا ہے۔ انگریزی میں اس آسن کو ' پلو پوز ' کہا جاتا ہے۔ وزن کم کرنے اور ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط، اور لچیلا بنانے کے لئے ایک بہترین آسن ہے۔
ہلاسن کا طریقہ
- ایک صاف ستھری اور مسطح جگہ پر دری یا چٹائی بچھا دیں۔
- سروانگاسن کی ابتداکی طرح زمین پر پیٹھ کے بل لیٹ جانا ہے۔
- دونوں پیروں کو ایک دوسرے سے ملاکر رکھنا ہے۔
- ہتھیلیوں کو کمر کے پاس زمین سے سٹاکر رکھنا ہے۔
- منھ آسمان کی طرف رکھے اور آنکھوں کو بند کر دیں۔
- جسم کو ڈھیلا رکھیں۔
- اب سانس اندر لیں اور پیٹ کو سکوڑکر پیروں کو اٹھانا چالو کریں۔
- دونوں پیروں کا جسم سے مربع (90 ڈگری اینگل) بننے پر سانس چھوڑیں۔
- سروانگاسن کی حالت میں آنے کے بعد دونوں پیروں کو سر کے پیچھے زمین پر ٹکانے کی کوشش کریں۔
- کمر اور پیٹھ کو پیچھے جھکانے کے لئے ہاتھوں کا سہارا لیں۔ ہاتھ کہنیوں (ایلبو) سے سیدھے رکھتے ہوئے پیٹھ کے پیچھے زمین سے لگاکر رکھیں۔
- اپنی حسب قوت اس حالت میں رکنے کے بعد، آہستہ آہستہ پیٹھ اور پیر کو زمین سے لگانا شروع کریں۔
- مکمل آسن میں گھٹنوں کو موڑنا نہیں ہے۔
ہلاسن کے فوائد
- نظام ہضم اور ولادت کےعمل کو مضبوط بناتا ہے۔
- پیٹ پر جمی فاضل چربی کو کم کرتا ہے۔ وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔
- ذیابطیس کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔
- گردن، کندھے، پیٹ، پیٹھ اور کمر کی رگیں مضبوط ہوتی ہیں۔
- ریڑھ مضبوط اور لچیلی بنتی ہے۔
- انقطاع حیض (مینو پاز)، بےخوابی، بانجھ پن (انفرٹائل)، سردرد (سائنسیٹیس) اور تھائرائڈ کی خرابی میں یہ آسن کرنے سے فائدہ ملتا ہے۔
ہلاسن میں احتیاط
نیچے دی ہوئی بیماریوں سے متاثر افراد کو یہ آسن نہیں کرنا چاہئیے :
- ہائی بلڈ پریشر-ہائی بی پی
- چکر آنا-ورٹیگو
- کمر درد-لنبر سپونڈیلئیٹس(ریڑھ کے ستون کے مہرے کی سوزش)
- گردن میں درد-سروکل سپونڈیلئیٹس(کلی طور پر ریڑھ کے ستون کے مہرے کی سوزش)
- ہڈی کو تباہ کرنے والی بیماری-بون ٹی بی
- عارضہ قلب -دل کی بیماری
- حمل کی حالت-پریگنینسی
- حیض کی ابتدائی 2 دن-مینسٹروئیشن
بے حد موٹاپا ہونے پر شروعات میں پریشانی ہو سکتی ہے اس لئے حسب طاقت آہستہ آہستہ کوشش کریں۔
پیر کو اوپر، پیچھے اور نیچے لاتے وقت آہستہ آہستہ عمل کرنا ہے اور پیرو ں کو جھٹکا نہیں دینا ہے۔
کمر درد، گردن درد یا ریڑھ میں کوئی تکلیف ہونے پر اپنے ڈاکٹر سے صلاح لےکر یہ آسن کریں۔
ہلاسن کا زیادہ فائدہ لینے کے لئے ہلاسن کرنے کے بعد آپ متسیاسن بھی کر سکتے ہیں۔ یوگ آسن کرتے وقت کسی بھی طرح کی تکلیف ہونے پر یوگ کے ماہر اور ڈاکٹر سے صلاح لینی چاہئیے۔
مصنف : ڈاکٹر۔ پریتوش ترویدی ماخذ : نروگیکایا
Last Modified : 4/8/2020
0 ratings and 0 comments
Roll over stars then click to rate.
© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.