অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

یوگ مشق کے لئے عمومی ہدایات

مشق سے قبل


یوگ مشق کرتے وقت یوگ کے ماہرین کو نیچے دی گئی ہدایات  اور اصولوں کا عمل ضرور کرنی چاہئے :

  • قضائےحاجت: قضائےحاجت کا معنی ہے صفائی، جو جو یوگ مشق کے لئے یہ ایک اہم اور ناگزیر فعل ہے۔ اس کے تحت ارد گرد کا ماحول، جسم اور دماغ کی صفائی کی جاتی ہے۔ یوگ کی مشق پرسکون ماحول میں آرام کے ساتھ جسم اور دماغ کو   آرام پہنچا کرکیا جانا چاہئے۔
  • یوگ مشق کرتے وقت خالی پیٹ یا کم مقدار میں کھانا لےکر کرنا چاہئے۔ اگر مشق کے وقت کمزوری محسوس کریں تو گنگنے پانی میں تھوڑی سی  شہد ملاکر لینا چاہئے۔
  • یوگ مشق پاخانہ اور پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد آغاز کرنا چاہئے۔
  • مشق کرنے کے لئے چٹائی، دری، کمبل یا یوگ میٹ کا استعمال کرنا چاہئے۔
  • مشق کرتے وقت جسم کی سرگرمی آسانی سے ہو، اس کے لئے ہلکے سوتی اور آرام دہ لباس کو ب ترجیحات کے ساتھ اختیار کرنا چاہئے۔
  • تھکان، بیماری، جلدبازی اور تناؤ کی حالت میں یوگ نہیں کرنا چاہئے۔
  • اگر پرانی بیماری، تکلیف اور دل سے متعلق پریشانی ہے تو ایسی حالت میں یوگ مشق شروع کرنے سے قبل معالج یا
  • یوگ ماہرین  سے صلاح لینی چاہئے۔
  • حمل کی حالت اور ماہواری/حیض کے وقت یوگ کرنے سے پہلے یوگ ماہرین سے مشورہ کیا جانا چاہئے۔

مشق کے وقت

  • مشق سیشن کسی عبادت یا تعریف سے شروع کرنا چاہئے۔ کیونکہ عبادت یا دعا کرنا دل اور دماغ کو مستحکم کرنے کے لئے پرسکون ماحول تیار کرتے ہیں۔
  • یوگ مشقوں کو آرام دہ حالت میں جسم اور نفس و سانس کی چوکسی کے ساتھ آہستہ آہستہ شروعات کرنی چاہئے۔
  • مشق کے وقت سانس پر سانس کی رفتار نہیں روکنی چاہئے، جب تک کہ آپ کو ایسا کرنے کے خاص طور سے کہا نہ جائے۔
  • سانس ہمیشہ ناک سے ہی لینا چاہئے، جب تک کہ آپ کو دیگر طریقہ سے سانس لینے کے لئے کہا نہ جائے۔
  • مشق کے وقت جسم کو ڈھیلا رکھیں، کسی قسم کا جھٹکا فراہم نہیں کریں۔
  • اپنی جسمانی اور دماغی قوت کے مطابق ہی یوگ مشق کرنا چاہئے۔
  • مشق کے اچھے نتائج آنے میں کچھ وقت لگتا ہے، اس لئے مسلسل اور باقاعدہ مشق بہت ضروری ہے۔
  • ہرایک یوگ مشق کے لئے اہم ہدایت و احتیاطیں اور حدود ہوتی ہیں۔ ایسے اہم  ہدایت کو ہمیشہ اپنے دماغ میں رکھنا چاہئے۔
  • یوگ سیشن کا اختتام ہمیشہ دھیان اور گہری خاموشی اور راحت و سکون سے کرنا چاہئے۔

مشق کے بعد

  • مشق کے 20-30 منٹ کے بعد غسل کیا جانا چاہئے۔
  • مشق کے 20-30 منٹ بعد ہی خوردنی اشیا کھاناچاہئے۔

خیال کے لئے کھانا

خوراک سے متعلق کچھ ہدایت

آپ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ مشق کے لئے جسم اور دماغ ٹھیک طرح سے تیار ہیں۔ مشق کے بعد عام طور پر سبزی خور خوردنی اشیا حاصل کرنا معتبر مانا جاتا ہے۔ 30 سال کی عمر سے اوپر کے آدمی کے لئے بیماری یا انتہائی جسمانی سرگرمی یا محنت کی حالت کو چھوڑ‌کر ایک دن میں دو بار کھانا کھانا  کافی ہوتا ہے۔

یوگ کس طرح مدد کر سکتا ہے

یوگ  یقینی طورپر تمام قسم کے بندھنوں سے آزادی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ موجودہ وقت میں ہوئے علاج ریسرچ نے یوگ  سے ہونے والے کئی جسمانی اور دماغی فائدوں کے راز  اجاگر کئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یوگ کے لاکھوں پیشہ ور طبیب کے تجربات کی بنیاد پر اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ یوگ کس طرح مدد کر سکتا ہے۔

  • یوگ جسمانی صحت، اعصاب/پٹھوں  اور  پنجری نظام کے کام کرنے اور دل اور نبضوں کی صحت کے لئے مفید مشق ہے۔
  • یہ ذیابطیس، تنفس  متعلقہ خرابی، بلندفشارخون ،  پست فشارخون  اور زندگی بسر کرنے سے متعلق کئی قسم کی خرابیوں کے انتظام وانصرام میں مفید ہے۔
  • یوگ مایوسی، تھکان، فکر سے متعلق خرابی اور تناؤ کو کم کرنے میں مددگار ہے۔
  • یوگ حیض کو  پابند بناتا ہے۔
  • مختصر میں اگر یہ کہا جائے کہ یوگ جسم اور دماغ کی ترقی کا  ایسا عمل ہے، جو صحت مند اور مکمل زندگی کے ارتقا کا راستہ ہے، نہ کہ زندگی کی رکاوٹ کا۔

ذرائع:  بین الاقوامی یوم یوگ، قومی صحتی منصوبہ، حکومت ہند

Last Modified : 5/25/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate